خطا اور وفا



بے بسی میں بھی دل بڑا رکھنا
یہ دریچہ سدا کھلا رکھنا

میں تو انساں خطا کا پتلا ہوں
میں تو چاہوں گا تم نگاہ رکھنا

چار سو گھپ اندھیرا ہے
آرزو کا دیا جلا رکھنا

بے بسی میں نہ موت آ جائے
کوئی غم خوار تم بنا رکھنا

ان سے ممکن کہاں وفا عظمی
اپنا دستور تم وفا رکھنا

طارق عظمی